دکانوں سے نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم گرفتار

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پشاور پولیس نے پشاور صدر میں دکانوں سے نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی تفصیلات کے مطابق مدعی ابرار حسین ولد صابر حسین نے تھانہ غربی پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بیا ن کیا کہ اس کے دکان سے کسی نامعلوم ملزم نے نقد رقم چوری کی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلو م ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ایس پی کینٹ محمد اشفاق نے شہر کے معروف تجارتی مرکز پشاور صدر میں دکان سے چوری کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان اور ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاڈی ایس پی کینٹ ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ صدر بازار میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم ظہور اسلام ولد نور اسلام سکنہ سوات حا ل مردان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ رقم 50ہزار روپے نقد برآمد کر لئے گئے ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں