مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیر کاز کو ہورہا ہے،شوکت یوسفزئی

مولانا پاکستان کو بہت بڑے حادثے کا شکار کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

پیر 21 اکتوبر 2019 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیر کاز کو ہورہا ہے ان کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں مولانا فضل الرحمان پاکستان کو بہت بڑے حادثے کا شکار کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب سے مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا ڈھنڈورا پیٹھا ہے تمام میڈیا پر کشمیر کا ایشو پیچھے چلا گیا ہے جو کشمیریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے یہ مودی کی خواہش تھی جو فضل الرحمان نے پوری کر دی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے امن و امان کے لئے وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جو اپوزیشن سے بھی رابطہ کرے گی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں سنیٹرحاجی غلام علی اور صوبائی ترجمان حاجی جلیل جان سے رابطے کیے ہیں جبکہ وفاقی سطح پر بننے والی کمیٹی جے یو آئی سمیت اپوزیشن کے مرکزی رہنماؤں سے رابطے کرچکی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کے معاملات کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں وہ اس ملک میں افراتفری چاہتے ہیںا ور اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتے ہیں یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں یا افراتفری۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی پریشان رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کا دھر نا اس وقت کسی طور پر بھی درست نہیں سمجھا جاسکتا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں