نیشنل گیمز سندھ نے تھرو بال میںاپ سیٹ کر دیا

پیر 11 نومبر 2019 23:45

ٰپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) 33 ویں نیشنل گیمز میں کے سلسلے میں منعقدہ نمائشی تھرو بال میچ میں سندھ نے مضبوط واپڈا کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

سندھ نے پچیس اکیس اور پچیس بائیس سے کامیابی حاصل کی،جبکہ باسکٹ بال ایونٹ میں آرمی نے بلوچستان کو تین پوائنٹس کے مقابلے میں 92 اور واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 14 کے مقابلے میں 108 پوائنٹس سے ہرایا۔اسی طرح والی بال کے مقابلوں میں ہائیرایجوکیشن نے سند ھ کو 25-15,25-11,25-15کے سکور سے شکست دی،جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم کو پولیس کیخلاف واک اوورملا،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں