انجمن ہلال احمر(قبائلی اضلاع) برانچ کے زیراہتمام گورنرہاؤس پشاور میں تقریب

جمعہ 28 فروری 2020 00:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر(قبائلی اضلاع) برانچ کے زیراہتمام جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ایک تقریب میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں ناروے کے سفیر کجیل گنر ایرکسن نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ چیئرمین پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی ابرارالحق،نارویجن ریڈکریسنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر جیکب اورقبائلی اضلاع انجمن ہلال احمر کے چیئرمین آصف خان و دیگر بھی موجودتھے۔

اس موقع پر نارویجن ریڈکریسنٹ کی جانب سے انجمن ہلال احمر (قبائلی اضلاع) برانچ کو 4 ایمبولنسز اور 4 ھائی ایس گاڑیاں حوالے کی گئیں۔تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ انجمن ہلال احمر قبائلی اضلاع میں گذشتہ 40 سال کی صورتحال پر جامع رپورٹ کرے تاکہ عالمی برادری کو بتایاجاسکے کہ مذکورہ علاقوں میں حقیقی صورتحال کیاتھی۔

(جاری ہے)

انجمن ہلال احمر کی ذمہ داری ہے کہ وہ امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ اسباب اورنتائج بھی واضح کرے۔ انہوںنے اس موقع پر ناروے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ انسانیت کی خدمت میں ناروے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ۔اپنے خطاب میں ناورے کے سفیر نے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ انسانیت کی خدمت کی خاطر پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون وامدادی کاموں کے منصوبے جاری رکھیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں