مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک مظلوم کشمیری اور پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے، قلندر خان لودھی

منگل 4 اگست 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے "یوم استحصال کشمیر -"کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک مظلوم کشمیری اور پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نافذ کردہ کرفیوکا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

جو ظلم اور بر بریت کی ایک طویل داستان ہے۔

(جاری ہے)

جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی الگ شناخت کے خاتمے کے خلاف عالمی دنیا اقدامات اٹھائے۔ ہندو انتہا پسند سرکارکا مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہو گا۔ کیونکہ حق ہمیشہ غالب ہو کر رہتا ہے ۔ اور وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع اور بھارت کے غاصبانہ اور ظالمانہ قبضے کاسورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں