کان کنی سے وابستہ افراد کو درپیش مسا ئل ترجیحی بنیاد پر حل کر رہے ہیں، عارف احمد زئی

پیر 21 ستمبر 2020 17:58

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے زیارت ماربل کان ضلع مہمند کے حادثہ میں شہید ہو نے والو ں کے ورثا اورو زخمی افراد کے لئے بروقت مالی معاونت دینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پرمتا ثرین کی تمام ممکنہ داد رسی ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کان کنی سے وابستہ تما م افراد کو درپیش مسا ئل کو ترجیحی بنیاد پر حل کر رہے ہیں۔کیونکہ پچھلے ادوار میں صرف اعلانات ہوتے رہتے تھے جبکہ عمل درآمد کا نام ہی نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہو ں نے پیر کے روز ممبر قومی اسمبلی ساجد مہمند کی قیادت میں زیارت ماربل ایسوسی ایشن سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معاون خصوصی عارف احمدزئی نے متعلقہ ایسوسی ایشن کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سڑک، نکاسی آب، بجلی، ڈسپنسری سمیت تمام مسا ئل کو بروقت حل کرنے کے لئے پیپر ورک تقریبا مکمل کر لیا ہے اور بہت جلد مذکورہ علاقے میں ترقیاتی کا مو ں کا جال بچھا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور مزدوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر زیارت ماربل حادثے کے شہداء کے لئے دعا بھی کی گئی۔ زیارت ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھی معاون خصوصی عارف احمدزئی کی جانب سے مذکورہ واقعہ کے حوالے سے بروقت اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں