خوست میں افغان حکومت کی جانب سے باچاخان پر یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے، حاجی ہدایت اللہ خان

بدھ 30 ستمبر 2020 23:34

ٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی ہدایت اللہ خان نے پشاور میں افغان کونصلیٹ پشاور میں خیبر پختونخوا کے لئے افغانستان کے سینئر سیکرٹری فریدون حیدر خیل سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے مرکزی کابینہ کے رکن حاجی ہدایت اللہ نے افغانستان کے صوبہ خوست میں افغان حکومت کی جانب سے فخر افغان باچا خان کے نام پر یونیورسٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ باچا خان پوری دنیا میں عدم تشدد کے پیروکاروں کے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے پوری زندگی محکوم اقوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکی ہے اور امن کا درس دیا ہے۔

ان کے نام پر افغانستان میں یونیورسٹی کا قیام ان کے فلسفے کو مزید آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے افغان حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے طلبا و طالبات کیلئے میڈیکل سکالرشپس اور دیگر تعلیمی وظائف کا بھی خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیاں ایسے اقدامات سے دوریاں ختم ہونے میں مدد ملے گی۔عوام کے درمیان رابطوں سے غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی۔ عوامی روابط جاری رہنے چاہیئے۔ انہوں نے باچاخان کے مزار کی تعمیر اور تزئین و آرائش پر بھی افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں جانب سے رہنما جلد اس مزار کا باقاعدہ افتتاح کریں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں