اپوزیشن جماعتوں کا کام اپنی چوری چھپاناہے،محب اللہ خان

پی ٹی آئی کی حکو مت ملک کو درست سمت لے جانے کیلئے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے،وزیر زراعت خیبرپختونخوا

پیر 19 اکتوبر 2020 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کام اپنی چوری چھپانا جبکہ پی ٹی آئی کی حکو مت ملک کو درست سمت لے جانے کیلئے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔ عوام نے پی ڈی ایم کے اچار کو مسترد کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ عمران خان پر اعتماد کیا ہے اور وزیراعلیٰ محمود خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی حکو مت اپنے دور میں مٹہ تک سوات موٹر وے فیز ٹو پر کام شروع کرے گی ۔ اُنہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سات سالہ کارکردگی گزشتہ ادوار پر بھاری ہے۔ اُنہو ں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی سوات، انجینئرنگ یونیورسٹی سوات، پیڈز ہسپتال، مٹہ بجلی گرڈ اسٹیشن، بہا ٹو ضلع دیر روڈ کی منظوری، متعدد ڈگری کالجز کی منظوری اور دیگر میگا پراجیکٹس سے سوات کا نقشہ بدل جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات مٹہ کے علاقہ چاتیکل یو سی بہا میں روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سوات کے سینئر نائب صدر و مٹہ بار کے صدر ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ، سابق ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان، یوسی بہا صدر شاہ فہد، فیصل او ر دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہاکہ وفاق میں پی ٹی آئی جب اقتدار میں آئی تو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک اور معیشت کو تباہی سے نکالنے کیلئے سخت فیصلے کئے اگر وہ ملک اور معیشت کو ٹھیک کرنے کا نہیں سوچتے تو ملک کبھی بھی ٹھیک نہ ہوتا جس راستے پر وزیراعظم عمران خان ملک کولے جا رہے ہیں اس کے نتائج ملک و قوم کے مفاد میں آ ئینگے۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا صرف اپنی چوری کو چھپانا ہے، جلسوں سے کرپشن نہیں چھپائی جا سکتی، اگر اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوتیں توآج ملک قرضوں میں نہیں ڈوبا ہوتا ۔ اُنہو ں نے کہاکہ سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے یہاں کے عوام کی حالت زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں