پشاور، حکومتی اصلاحات کے دوررس نتائج برآمد ہورہے ہیں، ان اصلاحات کے پیش نظر عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں، محب اللہ خان

اتوار 29 نومبر 2020 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات کے دوررس نتائج برآمد ہورہے ہیں، ان اصلاحات کے پیش نظر عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں، لوگوں نے تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کیا ہے اورجب تک حکومت کوعوامی حمایت حاصل ہے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا ذاتی مفادات کے لئے اکٹھا ہونے اورحکومت پر دباؤ ڈالنے کے باوجود بھی وزیراعظم نے ان لوگوں کو این آر او نہیں دیناہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل ارکوٹ کے علاقہ رونیال میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم عصمت اللہ، اکرام اللہ خان، وہاب خان، جبران خان، بلالہ خان، آفتاب خان، منصور خان، مہربان خان، ہمیار خان، اسد خان، جلال خان، کلیم خان، آدم خان، محمداظہارخان ،نویدخان اوران کے خاندانوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیرمحب اللہ خان اورپارٹی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کیا، صوبائی وزیر محب اللہ خان نے ان کی شمولیت کوعلاقے کے بہتر مفادمیں قراردیااورکہا کہ لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیت ہی اپوزیشن جماعتوں کوواضح اشارہ ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عوام سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرا نام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے اس سفرمیں پی ٹی آئی کو لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسی آرکوٹ کے علاقہ کو بھی سوئی گیس فراہم کی جائے گی جبکہ بریم پل تک موٹر وے کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے حکومت کے خلاف ایکا کرکے حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے ان کو واضح پیغام دیا ہے کہ اپوزیشن چاہے جتنا بھی شورمچائے لیکن ان کو این آراو ہرگز نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اصل میں ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں۔ ان لوگوں کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو عوام نے الیکشن 2018 میں مستردکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پربھرپور اعتماد کیاہے اور جب تک تحریک انصاف کو ان لوگوں کی حمایت حاصل ہے اس وقت تک حکومت کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں