خیبرپختونخو اکے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کاامکان

پشاور،مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

جمعہ 30 جولائی 2021 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) خیبرپختونخو اکے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پشاور،مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے سے منگل کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث بعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث ہفتے سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاو الدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے، اور اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ہفتہ سے پیر کے دوران شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، کشمیر، اسلام آباد و راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کیبعض مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں