عوام کے مسائل کرنے کرنے کے لئے حکومت میں آئے ہیں ؛اشتیاق ارمڑ

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کرنے کرنے کے لئے حکومت میں آئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی جبکہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو قومی ترقی وخوشحالی کے لئے تاریخی اقدارمات اٹھا رہی ہے۔

وہ اپنے دفتر پشاور میں مختلف علاقوں سے آئے وفود کے مسائل سننے کے دوران بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں ہماری خدمت صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے لئے ہیں انہوںنے کہاکہ پی کے 69 میں ریکارڈ فلاحی اور ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں جو عوام دوست ہیںلوگوں کو مفت علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں انہوں کہاکہ عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیرا علی محمود خان کے کلین اور گرین پاکستان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے بھی کوشاں ہیں کیونکہ گلو بل وارمنگ جو کہ دنیا بھر کے تمام ممالک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے صرف درخت ہی اس میں بہتری لانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور شجر کاری کے ذریعے ہی ہم آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور خوشگوا رماحول فراہم کرسکتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں