فاقی حکومت نے این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 2ارب روپے کی ادائیگی کر دی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) وفاقی حکومت نے این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو 2ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے رواں مالی سال 2021-22کے پہلی سہ ماہی کے لئے وزارت خزانہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں ادائیگی کر دی گئی ہے خیبر پختونخوا حکومت کو ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو ذرائع کے مطابق 2ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے این ایف سی ایوارڈ اور بجلی کے خالص منافع کے ضمن میں صوبے کے وفاق کے ذمے بقایا جات ہیں جس کی ادائیگی سہ ماہی بنیادوں پر پنجاب ، سندھ ، بلوچستان جبکہ ماہانہ بنیادوں پر خیبر پختونخوا حکومت کو کی جا ری ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں