/پشاور،پولیس اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

H پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) چمکنی پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا ، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے سے ہے،جو ہنڈا موٹر کار کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،گاڑی کی خفیہ خانوں سے 5عددکلاشنکوف،10 عدد رائفل،15 عدد پستول ،65 عدد میگزین اور 1500 سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمدکر لئے گئے ہیں، اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل سجاد حسین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہو ئی تھی کہ رورل ڈویژن میں کسی بھی وقت اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کر نے کی کو شش کی جائیگی ،جس پر ڈی ایس پی طیب جان اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر موجو د تھے کہ اس دوران ایک مشکو ک موٹر کار نمبر ی157 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 5عددکلاشنکوف،10 عدد رائفل،15 عدد پستول ،65 عدد میگزین اور 1500 سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمدکر لئے گئے ہیں، اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لیتے ہو ئے ملزم راشد شاہ ولد منور شا ہ سکنہ شیخ محمدی کو گرفتار کر لیا گیا ،جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں