19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن اورصاف شفاف انعقاد اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس

رواں ماہ ہونے والے لوکل باڈی الیکشن کے پر امن اورصاف شفاف الیکشن کے انعقاد اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

بدھ 8 دسمبر 2021 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن اورصاف شفاف انعقاد اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت شہزادہ عمر عباس بابر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آفیسر نصراللہ، ایس پی انوسٹی گیسن شفیق خان وزیر اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال مومند نے شرکت کی۔

جس میں رواں ماہ ہونے والے لوکل باڈی الیکشن کے پر امن اورصاف شفاف الیکشن کے انعقاد اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران ڈی پی او شہزداہ عمر عباس بابر نے کہا کہ لوکل باڈی الیکشن کے حوالے سے افسران اپنے وارڈز کے پولنگ سٹیشنز کا وزٹ کرینگے اور الیکشن کے موقع پر ممکنہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کے دن کسی بھی قسم کی بدامنی سے بچنے کیلئے پہلے سے ہی مربوط حکمت عملی کو یقینی بنائی جائے گی ۔اس حوالے سے پولنگ سٹیشنز پر نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ کیو ار ایف اور ریپڈ رسپانس فورس کے دستے بھی الیکشن ڈے پرمسلسل گشت کرتے رہیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے ریزرو نفری کے دستے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں تیار حالت میں موجود رہیں گے جو کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ضلع لکی مروت میں پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے لکی مروت پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں