eریلوے ملازمین کیلئے پرائم ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح
ش*ریلوے کے کم تنخواہ دار ملازمین کو نہایت آسان اقساط پر پلاٹ دئیے جائیں گے ی*پہلے مرحلے میں ریلوے ایمپلائز یونین کے 5 ہزار رجسٹرڈ ملازمین کوپلاٹ دئیے جائیں گے
اتوار 23 جنوری 2022 19:25
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے معدنیات عارف احمد زئی نے کہا کہ کسی بھی ملازم کا یہ بڑا خواب ہوتاہے کہ اس کا اپنا گھر ہو اور خصوصاً کم آمدنی والے ملازمین کا، یہ منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سے نہ صرف کم آمدنی والے ملازمین کو گھر ملیں گے بلکہ چارسدہ اور نوشہرہ اضلاع میں کاروبار کو بھی وسعت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی مزید بہتر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ریلوے ایمپلائز کی ایک منظم یونین ہے اور یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مردان، صوابی، پشاور اور دیگر اضلاع کیلئے ایک حب بنے گا جس سے رشکئی اکنامک زون اور دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس بھی مستفید ہونگے۔انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے منتظمین کو یہاں پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذید ممبرز اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے صحت، تعلیم، بجلی، گیس اور کمرشل سرگرمیوں کیلئے مذید اقدامات کریں تاکہ مذکورہ ہاؤسنگ سکیم دوسرے اضلاع کیلئے مثال ہو۔ انہوں نے ریلوے ملازمین کے ممبرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف ان کا اپنے گھر کا خواب پورا ہونے جارہا ہے بلکہ ان کو منظم اور اتفاق سے رہنے کا انعام بھی مل رہا ہے۔ عارف احمد زئی نے منتظمین اور ریلوے یونین کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ جب اس قسم کا منصوبہ کسی بھی ضلع میں شروع ہوتا ہے تو وہاں کے مقامی لوگوں کو بہت فائدہ ملتا ہے ان کے روزگار میں اضافہ اور بہتری آتی ہے ان کیلئے روزگار کے مواقع بڑھ جاتے ہیں اور پورے علاقے میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوتاہے اس لئے آپ لوگ ان سے مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے لوکل انتظامیہ کا سوسائٹی کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ یہ منصوبہ جلدازجلد مکمل ہو اور یہاں پر ہزاروں کی تعداد کے کم تنخواہ دار ملازمین اپنے گھر بناسکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹنر لیف آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایاز صافی نے کہا کہ ریلوے پریم یونین کا آئیڈیا بہترین تھا جس میں غریب ملازمین کو فائدہ تھا، ملازمین کی فلاح کے جذبے کے تحت پریم کے ساتھ شرکت داری بنیادوں پر اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ آج ان ملازمین کو پلاٹ بھی مل گئے ہیں اور ہمارا ارادہ ہے کہ ملازمین کی ڈیمانڈ کے مطابق اب ان کو مکمل تعمیر شدہ گھر بھی دیں گے اور پارٹنر لیف ادارے کی طرف سے نہایت آسان اقساط پر تعمیر شدہ گھر بھی ملیں گے اور اس سوسائٹی میں روزمرہ استعمال کی تمام تر سہولیات بھی میسر ہونگی۔ پارٹنر لیف کے صدر عبید علی خان نے اپنے ادارے کی طرف سے اس سوسائٹی میں دینی اور عصری علوم کے ادارے کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ تقریب سے ریلوے ایمپلائز یونین کے صدر اشتیاق احمد عاصی، ابو سعید جعفری، جنرل سیکرٹری خالد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال پہلے اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا اور سوسائٹی کے قیام کیلئے پورے پاکستان سے ملازمین نے درخواستیں دی تھیں جن میں آج 5ہزار ملازمین کو پلاٹ مل گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی حضرت علی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شیراز، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میڈم حلیمہ،ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ محمدزاہد، پارٹنر لیف کے عبید علی خان، ضلعی انتظامیہ چارسدہ اور ریلوے ایمپلائز یونین کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار