پاکستان پیپلزپارٹی کی ایس ایچ اوکی شہادت پرتعزیت،شہیدکے ورثاءکےلئے خصوصی پیکیج کااعلان کیاجائے،نجم الدین،نگہت اورکزئی

جمعرات 19 مئی 2022 23:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صدر نجم الدین خان ، ان کی ترجمان نگہت یاسمین اورکزئی اوردیگر کابینہ نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل خان کو بیدردی سے شہید کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او شہید شکیل خان کے ورثاءکیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے کیونکہ شہید شکیل خان ایک نڈر، دلیر اور بہادر پولیس افسران میں شمار ہوتے تھے انہوں نے کہاکہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں تنظیم شہید شکیل خان کے لواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں