ا* ارباب فاروق جان وطن واپسی ‘ میئر پشاور حاجی زبیر علی کی ملاقات

ٴْقطر و آذربائیجان میں کاروبار کے مواقع موجود ہیں جس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ‘ گفتگو

منگل 24 مئی 2022 20:55

1 پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے قطر اور آذربائیجان کا دورہ مکمل کرنے وطن واپسی پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 اور معروف تاجر ارباب فاروق جان سے ان کی رہائشگاہ بیت النصر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر عصمت اللہ موسیٰ زئی ‘ ارباب سعید ‘ سمیع اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال ‘ قطر اور آذربائیجان میں کاروبار کے مواقعوں اور اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ارباب فاروق جان نے کہا کہ قطر اور آذربائیجان میں کاروبار کے مواقع موجود ہیں جس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور بیرون ممالک میں تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر بھر پور آواز اٹھائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کریں اور تاجروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ یقینی بنائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تاجروں کے وفود کے تبادلوں اور قطر اور آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں وہ مسلسل مذکورہ ممالک کے تاجروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں