صوبائی حکومت کی ہدایات ، کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر نگرانی پشاور کی تاریخ میں پہلی ٹیلی فونک کھلی کچہری

جمعرات 28 مارچ 2024 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی حکومت کی ریونیو مسائل جلد حل کرنے اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمشنر آفس پشاور میں پشاور کی تاریخ کی پہلی ریونیو ٹیلی فونک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ٹیلی فون کالز کے ذریعے موصول ہونے والے شکایات پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے ازخود تمام سائلین سے بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کی اور ان کے مسائل معلوم کئے اس موقع پر ضلع پشاور کے تمام 7 تحصیلوں کے تحصیلدار اور حلقہ پٹواری بھی بھی موجود تھے ٹیلی فونک کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات خانہ کاشت اور خانہ ملکیت، حد براری، فرد نمبرات کے مسائل اور بعض اہلکاروں کی جانب سے عدم تعاون کے متعلق تھے کمشنر پشاور ڈویژن نے شکایات پر متعلقہ افسران کو 5 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تمام جائز مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ اس سلسلے میں یکم اپریل بروز پیر کو اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو افتخار الدین سے رپورٹ طلب کر لی ٹیلی فونک کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے بذریعہ ٹیلی فون 58 شکایات درج کئے گئے تھے جس میں 27 شکایات جو کہ دیگر اداروں سے متعلق تھے سائلین کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایات کئی گئی جبکہ ریونیو سے متعلق 31 شکایات پر متعلقہ تحصیلداروں اور حلقہ پٹواریوں کو احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ریونیو اور دیگر امور سے متعلق کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رہے گا اور اگلے ہفتے ضلع نوشہرہ کے ریونیو سے متعلق کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے تمام ریونیو اسٹاف کو تنبیہ کی کہ ریونیو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا/ئے کسی بھی اہلکار کے متعلق شکایات پر سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں