خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر لی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو افغان مہاجرین کے ٹھکانوں کا پتا لگانے کی ہدایت دی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو افغان مہاجرین کے ٹھکانوں کا پتا لگانے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکام کے مطابق افغان سیٹیزن کارڈز رکھنے والوں کی تعداد،کاروبار اور دیگرکوائف جمع کئے جارہے ہیں ۔افغان مہاجرین کی وطن واپسی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ۔پہلے مرحلے میں2لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈرکے راستے بھیجاگیاہیں۔ دوسرے مرحلے میں افغان مہاجرین کو وطن بھیجنے کیلئے سروے جاری ہے ۔30 اپریل تک سروے مکمل کرلیا جائے گا ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے تاریخ مقرر نہیں کی،فیصلہ جلد متوقع ہے ۔ موسم گرما کے آغاز میں یہ عمل شروع کیا جائے کاامکان ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں