s وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

- صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

K پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے جمعرات کے روزوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میںملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات میں گذشتہ روزبشام میں چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن وامان کی بہتری صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اُنہوںنے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علی امین نے واضح کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی و بہتری کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے جو دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں