پشاور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی اسلحہ سمگلروں کے خلاف کارروائیاں، دو ملزمان گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 17:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) پشاور افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر موثر حکمت عملی کے تحت ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ سمگلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں، ایس پی سٹی طیب جان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب توحید خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عمر آفریدی نے خفیہ اطلاعات ملنے پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران مین کوہاٹ پر ناکہ بندیوں کے دوران مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان موقع ملتے ہی اسلحہ وایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ وایمونیشن سمگلنگ میں ملوث سمگلرز گروہ سے تعلق درہ آدم اور نواحی علاقہ بڈھ بیر سے ہے، جن کا تعلق منظم اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ گروہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، 28 عدد پستول، سات ہزار کے قریب مختلف بور کے کارتوس اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی کی نگرانی میں ڈی ایس پی کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عمر آفریدی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے، کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر خفیہ خانوں کی تلاشی لینے پر ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، 19عدد پستول برآمد کرکے ملزم نواب علی ولد عبد الخالق سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا،اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عمر آفریدی کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مشکوک شخص کو روک اس کے پاس بیگ کی تلاشی لینے پر 9 عدد پستول اور ایک ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزم عبد الجبار ولد شاہ سعود سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ گروہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، 28 عدد پستول، سات ہزار کے قریب مختلف بور کے کارتوس اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں