گورنر خیبرپختونخوا سے ہری پور چیمبر آف کامرس ایندانڈسٹری کے نمائندہ وفد کی ملاقات

بزنس کمیونٹی ملک کا فخر اورقیمتی آثاثہ،ملکی معیشت کے استحکام میں ہمیشہ قابل قدر کردار ادا کیا ہے، گورنرحاجی غلام علی

جمعہ 29 مارچ 2024 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی سے جمعہ کے روز ہری پورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر صفدر زمان شاہ کی قیادت میں نمائندہ وفد نے گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق صدور حاجی منظورالہی اورملک محمدنذیر سمیت محمدصابر اور صاحب خان بھی شامل تھے۔ میئرپشاور حاجی زبیرعلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد نے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کویوم پاکستان کے موقع پر صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔ وفد نے اس امید کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حاجی زبیرعلی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عملی زندگی میں مزیدکامیابیاں سمیٹیں گے۔ میئرپشاور نے وفد کے شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکاء نے گورنر کو تاجربرادری کودرپیش بعض مسائل سے بھی آگاہ کیااور اُن کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر گورنرنے کہاکہ بزنس کمیونٹی اس ملک کا فخر اورقیمتی آثاثہ ہیں اورملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاورملکی معیشت کے استحکام میں ہمیشہ قابل قدر کردار ادا کیا ہے ،بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز وفاقی وزیرتجارت سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے اور وفاقی وزیر کو صوبے کی بزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل بالخصوص تجارتی سرگرمیوں کیلئے سرحدوں سے متعلق امور ، بجلی اور گیس کی حالیہ قیمتوں سے متعلق تاجروں و صنعتکاروں کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ا نڈسٹریز کی ترقی ملکی معیشت کی ترقی ہے، صنعت و انڈسٹری سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے اورموجودہ حکومت کی بھی یہ خواہش ہے کہ بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات مہیاں کئے جائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں