کمشنر پشاورڈویژن کی زیرصدارت اجلاس ،کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2024 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ، مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز کو کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نےضلعی کارکردگی کےماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ روٹی کے نئے نرخنامے کے جاری ہونے کے بعد اکثراضلاع میں کم وزن روٹی کی فروخت کی شکایات ملی ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے لہٰذا ان کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نےتمام ڈپٹی کمشنرز کو کم وزن روٹی فروخت کرنے والےنانبائیوں کی دکانیں سیل کرنے ،نانبائیوں کو زیادہ سے زیادہ عرصے کے لیے جیل منتقل کرنے سمیت کم وزن روٹی اور زیادہ قیمت وصول کرنے والے نانبائیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ضلعی کارکردگی کے ماہانہ اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں گرانفروشی کو کنٹرول کرنے،تجاوزات کے خاتمے،ریونیو مسائل حل کرنے سمیت دیگر امور پر کمشنر پشاور ڈویژن کو تفصیلی آگاہی دی جس کے تناظر میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مزکورہ ضروری ہدایات دیں اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں