ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے5زورہ انسدادپولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 29 اپریل 2024 11:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر نے لکی مروت میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ضلع بھر میں 5روزہ پولیو مہم کے دوران کل 40یونین کونسلز میں2 لاکھ 5 ہزار 532 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

مہم کیلئے تربیت یافتہ ورکرز پر مشتمل 1015ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 920 موبائل، 53 فکسڈ، 32 ٹرانزٹ اور 20 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔5روزہ انسدادپولیومہم کی نگرانی کے لئے 55 یو پیک چیئرمین اور 257 ایریا انچارج بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے لیے 400 پولیس جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے بچوں کومعذوری سے بچانے کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں