وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرم میں کوئلہ کان میں مزدوروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

جمعہ 29 مارچ 2024 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز ضلع کرم میں کوئلے کی کان کے منہدم ہونے کے حادثے میںمزدوروں کے جاںبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاںبحق افراد کی مغفرت اور پسماند گان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں اور کوئلے کی کانوں میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا ء ، وزیر اعلیٰ نے ضلع بونیر میں گزشتہ روز گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں