پشاور،وائس فار پیس فائونڈیشن زیر اہتمام خصوصی پیکیج تقسیم

پیکیج میں کپڑے، جوتے، کھانے پینے کا سامان اور بچوں کیلئے کھلونے وغیرہ شامل

پیر 15 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پشاور میں غریبوں کی فلاح و بہبود اور نشے کے عادی افراد کو زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے کوشاں این جی او ’وائس فار پیس فاؤنڈیشن‘ نے باقاعدہ لانچنگ سے قبل ہی عوام کی خدمت کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔فاؤنڈیشن کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں غریب خاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کیے گئے۔

اس حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں مختلف علاقوں کے غریب افراد کو مدعو کیا گیا اور ان امدادی سامان دیا گیا جس میں راشن اور دوسری چیزیں شامل تھیں۔اسی طرح عیدالفطر سے قبل بھی غریبوں کے لیے خصوصی عید پیکیج کا اہتمام کیا گیا۔اس پیکیج میں کپڑے، جوتے، کھانے پینے کا سامان اور بچوں کے لیے کھلونے وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

رمضان اور عید پیکیج وصول کرنے والوں نے فاؤنڈیشن کو دعائیں دیں اور خدمات کو سحرایا حس پر چیئرمین حاجی گل نیاز خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شائاللہ وائس فار پیس فاؤنڈیشن کا مشن نوجوان نسل کو نشے سے دور رکھنا اور عوام الناس کی خدمت و امدادی کام کا سلسلہ مزید تیز کر دیا جائے گا۔

فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین حاجی گل نیاز خان، وائس چیئرمین سید فیاض علی شاہ، جنرل سیکرٹری سید عمران علی شاہ، جوائنٹ سیکرٹری یاسین اللہ، فنانس سیکٹری عادل خان جھگڑا، آفس سیکرٹری سادام خان، پریس سیکرٹری ایس کیو خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات و علاقہ جھگڑا، دلازاک روڈ، ترناب فارم اور چمکنی کے مشران نے پیکیجز کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تقاریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ غریبوں کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ اس کا دائرہ پشاور سے باہر پورے صوبے تک بھی پھیلایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جو مدد کی جا رہی ہے وہ ان پر کسی قسم کا احسان نہیں ہے بلکہ یہ ان کا حق ہے جو اللہ تعالٰی کے فرمان کے مطابق ان تک پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے فاؤنڈیشن کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ اس کا نام اسی لیے ’وائس فار پیس‘ رکھا گیا ہے کہ یہ امن و سلامتی کی آواز بنے۔ہمارا مشن ایک ایسے معاشرے کا قیام ہے جہاں سب برابر ہوں، ہر کسی کو اس کا حق ملے اور اس کے لیے ہمیں جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں