نوشہرہ نے اگلے 48گھنٹوں کیلے درمیانی درجے سے ہائی لیول سیلابی صورتحال کی الرٹ جاری

منگل 16 اپریل 2024 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے اگلے 48گھنٹوں کیلے درمیانی درجے سے ہای لیول سیلابی صورتحال کی الرٹ جاری کردیا۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ضلع نوشہرہ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے جاری کردہ مراسلے میں نشیبی علاقوں اور دریاے کابل کے آس پاس علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر اپنانے اور ضروری سامان اور کاغذات وغیرہ محفوظ مقامات پر منتقلی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔۔یاد رہے کہ سال 2010 اور سال 2022 میں بھی ضلع نوشہرہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔جس کے باعث نوشہرہ کے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر پائی پھل گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں