وزیر صحت خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ڈینگی سدباب و لائحہ عمل بارے اجلاس

امسال بھی بارشیں متوقع ہیں جس کے تحت بروقت اقدامات اُٹھانے ہونگیں‘ قاسم علی شاہ

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی سربراہی میں صوبہ میں ڈینگی سدباب اور لائحہ عمل بارے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی، ڈی ایچ او صوابی، ڈی ایچ او چارسدہ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ سمیت دیگر ایمپلیمنٹنگ پارٹنرز و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ و انچارج ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹرارشاد روغانی نے وزیر صحت کو ڈینگی ایکشن پلان بارے بریفنگ دی۔وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ڈینگی ایڈوائزری پہلے ہی ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو جاری کیا جاچکا ہے۔ پچھلے سال بھی بارشوں کی وجہ ڈینگی کا خطرہ منڈلا رہا تھا۔ امسال بھی بارشیں متوقع ہیں جس کے تحت بروقت اقدامات اُٹھانے ہونگیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی ایکشن پلان پہلے ہی تیار کیا جاچکا ہے اور اُصولی منظوری کیلئے چیف سیکرٹری کو ارسال کیا گیا ہے۔سید قاسم علی شاہ کو بتای گیا کہ اس دفعہ بھی ڈینگی کنٹرول کرنے کیلئے ملٹی سیکٹورل اپروچ اپنایا گیا گیا ہے۔پلان میں ڈینگی لاروا کو بروقت تلف کرنے، اور پبلک ہیلتھ کی خدمات مزید بہتر بنانا شامل ہے۔ انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم ڈینگی وبا کو وقتا فوقتا مانیٹر کرے گا۔

ڈینگی کنٹرول روم بھی ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں قائم کیا جائے گا۔ صوبے میں ابتدائی طور پر 1240 مجموعی طور پر جبکہ پشاور میں 300 بیڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ ایم ٹی آئیز ان کے علاوہ ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریپڈ ریسپانس ٹیموں کی ٹریننگ اور کمیونٹی کو آغاہ کرنے کیلئے بھی ان کو تربیت دی جائیگی۔ عوام آگاہی کیلئے آگاہی مٹیرئیل بھی تیاری کیا جائینگی۔صوبے میں 1200 سپرے پمپس ہیں جن میں آدھوں کی مرمت کرانی ہے۔ پی ڈی ایم اے، ڈبلیو ایس ایس ایز کو بروئے کار لایا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں