پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال ‘ ڈیمونسٹریشن روم میں آتشزدگی

آتشزدگی کے نتیجہ میں ڈاکومنٹس، الیکٹرانکس اشیاء اور فرنیچر جل کر خاکستر

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل وارڈ سے متصل ڈیمونسٹریشن روم میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ڈاکومنٹس، الیکٹرانکس اشیاء اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے مریضوں کو دوسرے وارڈ منتقل کرنے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو1122 بلال احمد فیضی کے مطابق منگل کی صبح 4 بجکر 55 منٹ پر کے ٹی ایچ کی میڈیکل بی وارڈ سے متصل ڈیمونسٹریشن روم میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو1122 فائر فائٹرز اور ایمبولینسز کو فوری موقع پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے ریسکیو آپریشن کے دوران آگ کو ایک جگہ تک محدود کرتے ہوئے میڈیکل بی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو دوسرے وارڈ منتقل کردیا اور ڈیڑھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق وارڈ سے دھواں نکالنے کے لیے سموک ایجیکٹرز کا استعمال کیا گیااور بعد ازاں وارڈ کو کلیئر کرنے کے بعدمریضوں کو واپس بی وارڈ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں