کمیشن بنیادی خدمات تک بروقت رسائی کے ساتھ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جج محمد عاصم امام

ؔرائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام فرنٹیئر لاء کالج پشاور کے طلباء کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 02:30

#پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام فرنٹیر لاء کالج پشاور کے طلباء کے لئے عوامی آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر جج محمد عاصم امام نے کمیشن کے اغراض و مقاصد اور قانونی ضوابط پر جامع لکچر دیا. انہوں نے شرکت کرنے والے طلباء کے سوالات کے جوابات دئیی.

اور کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک اور قوم کی خدمت کرنی ہی. بنیادی عوامی خدمات تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے اور کمیشن معاشرے کے کارآمد افراد کو ساتھ لیکر عوام میں ان کیحقوق کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کالج کے پرنسپل جسٹس زاہد یحییٰ گیلانی نے بھی سامعین کو متعلقہ قوانین پر بریفنگ دی. ڈائریکٹر اختر علی خان نے شرکاء اور کمیشن کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا. جج محمد عاصم امام نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ہی کی بدولت عوام کوبنیادی حقوق کے متعلق اس حد تک آگاہی ملی ھے اور بنیادی قوانین سے آگاہی ہی عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں