ّمحکمہ بلدیات پنجاب کی خواتین افسران کا خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کا معلوماتی دورہ

منگل 30 اپریل 2024 02:30

[پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) محکمہ بلدیات پنجاب کی خواتین افسران نے خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کا معلوماتی دورہ کیا. دورے کا مقصد لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کیدرمیان بہتر خدمات کے مختلف پہلوؤں سے استفادہ کرنے کے لئے دونوں صوبوں کے بلدیاتی اداروں کے درمیان معلومات، تجربات اور معلوماتی دوروں کے لئے وفود کے تبادلوں پر گفتگو کرنا تھا. دورے کا اہتمام پنجاب میں لوکل گورننس کی بہتری کے لئے جاری جی آئی زی پروگرام کے تحت کیا گیا۔

دورے کے دوران سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محترمہ آسیہ گل کی سربراہی میں خواتین افسران وفد کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال سے ملاقات کی.وفد کے دیگر اراکین میں سید زاہد عزیز ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی، محمود مسعود تمنا جنرل منیجر، صہیب رفیق ڈپٹی منیجر جبکہ جی آئی زی سے صنم ارشاد ایڈوائزر لوکل گورنمنٹ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے وفد سے ملاقات کی، انہیں ایبٹ آباد آمد پرخوش آمدید کہا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا. اجلاس میں سب نیشنل گورننس (ایس این جی) پروگرام سے ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈ کاشف علی نے لینڈ یوز پلان اور بلڈنگ کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پنجاب لوکل گورنمنٹ افسران نے پنجاب میں لینڈ یوز اور بلڈنگ کنٹرول ایکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایس این جی کے عمر بن عبدالعزیز نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں صرف %9 کوڑا ٹی ایم ایز اٹھا رہی ہیں جبکہ %89 فیصد آبادی کو یہ سہولت میسر نہیں ہیں۔بعد ازاں وفد نیٹی ایم اے ایبٹ آباد کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ٹی ایم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ضلعی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان تورو، واساٹیکنیکل سٹاف اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود رہی. سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ایس این جی خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اسی نوعیت کے منصوبے باہمی مشاورت سے کرنے کا اعادہ کیا۔ جلد ہی ایس این جی کی ٹیم کو لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں