محکمہ ٹرانسپورٹ ‘عید پر کارروائیوں کی رپورٹ جاری

10660 مسافر گاڑیوں کو چیک کیا گیا‘ مسافروں کو 736302 روپے واپس کئے گئے

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ کی عید پر ذیادہ کرایہ وصولی کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں عید کے تین دنوں میں عوام کو صوبے بھر میں لاکھوں روپے مسافروں کو واپس دلائے حکومت کی طرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ضیاالحق اور ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ذیشان عبداللہ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کاروائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے مانیٹرنگ اور شکایات ازالہ کمیٹی تشکیل دی جو کہ عید کے موقع پر خیبرپختونخوا کے تمام ڈویژنوں میں بس سٹینڈز میں مسافر گاڑیوں کی دستیابی اور حکومتی نوٹیفائیڈ ریٹس پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ویٹس سٹاف، موٹر وہیکل ایگزامینر سٹاف اور ٹریفک پولیس پر مشتمل مختلف ٹیمیں بھی تعینات کیں۔

اس موقع پر ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ ارسلان یونس نے بتایا کہ اس کاروائیوں میں ٹیموں نے صوبے کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کیںاس ضمن میں 10660 مسافر گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ صوبہ بھر میں 472 مسافر اڈوں کی دورے کئے گئے۔736302 روپے اضافی کرایہ کی مد میں مسافروں کو واپس کئے گئے۔مجموعی طور پر 6592 گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور 2295814 جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس بار محکمہ ٹرانسپورٹ نے نہ صرف حکومت کے مقرر کردہ کرایہ پر عمل درآمد کیا بلکہ اڈوں پر مسافر گاڑیوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں