ڈینگی پھیلنےکے پیش نظرایکشن پلان تیارہے،ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ

بدھ 17 اپریل 2024 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے حالیہ بارشوں اورسیلاب کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں ڈینگی پھیلنے کےخدشہ کے پیش نظر ڈینگی کی روک تھام کےلئے ایکشن پلان تیارکیا گیا ہے جس کومنظوری کےلئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کوارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ ڈاکٹرارشاد روغانی نے بتایا کہ پلان کے مطابق ڈینگی کنٹرول کرنے کیلئےملٹی سیکٹورل اپروچ اپنایا گیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ مرض کی سدباب کےلئے ڈینگی کے لاروا کو بروقت تلف کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، انھوں نے کہا کہ ڈینگی کےمریضوں کےلئے صوبےکےسرکاری ہسپتالوں میں1ہزار240 بیڈزمختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈاکٹرارشاد روغانی نے کہا کہ پشاورکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کےلئے 300بیڈزمختص کئےجائیں گے، ایم ٹی آئی ہسپتال بھی ڈینگی کے مریضوں کےلئے الگ وارڈ مختص کریں گےاورڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزمیں ڈینگی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ ڈینگی کی روک تھام کےلئےمحکمہ بلدیات اورپی ڈی ایم اے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں