&پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ت*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔جس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 32 افرادجاں بحق 41 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد میں 15 بچے 12 مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہے ۔

مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1370مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 160گھروں کو مکمل جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری۔ نوشہرہ کو 20 ملین ، دیر لویر 5 ملین، سوات اور ملاکنڈ 3،3 ملین، دیر اپر اور ٹانک 2،2 ملین، چترال لوئر ، بٹگرام، کرک، پشاور، اور چارسدہ کے اضلاع کے لیے ایک ایک ملین روپے جاری کیے گیے۔

اس کے علاوہ چترال لوئر کو جنرل ریلیف ہیڈ میں 10 ملین روپے جاری کے گیے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29 مارچ سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 81 ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔مذکورہ فنڈز ریلیف پالیسی کے مطابق متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔بارشوں کے باعث متاثرہ خاندان کی مدد اور بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں