oپشاور،حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کروڑوں روپے برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ملوث منظم گینگ کے کارندے کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو صدر شاپنگ پلازے پشاور سے گرفتار کیاملزم حمزہ الیاس حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا ملزم سے بھاری مقدار میں کرنسی برآمدہوئی ملزم سے مجموعی طور 1 کروڑ 31 لاکھ پاکستانی روپے برآمدہوئے ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا ری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں