Yمردان،انجمن سرحدی یتیم خانہ کے طلبا کا اعزاز

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ص*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) نجی تعلیمی ادارہ دی رائل گرائمر سکول مردان میں زیر تعلیم انجمن سرحدی یتیم خانہ کے یتیم طالب علم عبداللہ نے سالانہ امتحان میں اپنی کلاس میں 600 میں 585 نمبر پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح سروسز پبلک سکول میں زیر تعلیم یتیم طالب علم عاطف خان نے دوسری، نصیر اللہ نے تیسری،اویس خان اور مرسلین خان نے پانچویں،جنید دلبر نے نمایاں،گورنمنٹ پرائمری سکول بکٹ گنج کے طالب علم ابوبکر نے دوسری اور ریحان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، طلبا نے اس کامیابی کو ماں کی دعاں، اساتذہ اور انجمن سرحدی یتیم خانہ کے نائب صدرقاضی خضر حیات کے محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پوزیشن ہولڈر طلبہ نے کہا وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چا ہتے ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر قاضی خضر حیات نے طلبا کو مبارک باد پیش کی اور نمایں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس 5000 روپے جبکہ 80 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس 1000 روپے نقد انعام سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں