عوام کیلئے سہولتیں و آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیر مال نذیر عباس

بدھ 17 اپریل 2024 20:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر شعبے میں بہتری و فلاح کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کیلئے سہولتیں و آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں، سروس ڈیلیوری سنٹرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ایبٹ آباد سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر مال کو اپنے علاقوں میں درپیش مسائلِ و مشکلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے ان کے مسائل کے حل کے لئے ضروری احکامات دئیے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان و عید پیکج مستحقین میں تقسیم کیے گئے اس طرح صحت کارڈ کو سو فیصد آبادی تک کوریج دی گئی ہے جس سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

محکمہ مال کی خدمات کی بہتر انداز میں فراہم کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے جن اضلاع کے سروس ڈیلیوری سنٹر زمیں رش زیادہ ہو وہاں اضافی کاؤنٹر بنانے کے احکامات دئیے تاکہ عوام کو آسانی ہو اور کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں