خیبر پختونخوا میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک و زراعت ایف اے او کازرعی شعبے میں تعاون مثالی اور قابل قدر ہے۔

وزیر زراعت خیبر پختونخوا صوبے میں زراعت کی ترقی کے لیے ایف اے او کے اقدامات کے حوالے سے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد برکوال کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد ۔

جمعرات 18 اپریل 2024 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد برکوال کی صدارت پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری امتیاز حسین شاہ،سیکرٹری زراعت جاوید مروت، اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او کے کنٹری ریپریزنٹیٹو مس فلورنس رولے اور ایف اے او کے صوبائی سربرا ہ فرخ ٹائر وف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیبر پختونخوااور خاص کر ضم اضلا ع میں عالمی ادارہ خوراک کے تحت زمینداروں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کے جاری اقدامات کو سراہا گیا۔ صوبائی وزیر نے عالمی ادارے ایف اے او کی زرعی ترقی میں کاوشوں کو مثالی اور قابل قدر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ باہمی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گااجلاس میں گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا کے منصوبے کی تکمیل میں حائل مسائل کو حل کرنے،صوبے کے اندر موجودہ بارشوں اور سیلابوں کے باعث زمینداروں کے مالی نقصانات ،طغیانیوں کے باعث زرعی اراضی کے کٹائو کی روک تھام، فصلوں اور سبزیوں کو پہنچنے والے نقصان پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا اور اس حوالے سے شرکائے اجلاس کو سیکرٹری زراعت نے تفصیل بریفنگ دی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں