اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، علی امین گنڈاپور
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 18 اپریل 2024 21:20
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو آئندہ سیزن کیلئے گندم کی خریداری کاتفصیلی پلان بنا کر کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔
اُنہوںنے مزید ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے روٹی سستی کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،نانبائی اگرحکومتی فیصلے پرمن و عن عمل درآمد جاری رکھتے ہیںتو حکومت ان کو بھی ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کرے گی ۔ اُنہوںنے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل بازار اور فوڈ سٹریٹس قائم کی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی خریداری میں مصنوعی مہنگائی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، ان کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے جرمانوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور جرمانے عائد کرنے کیلئے ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کی درجہ بندی کی جائے ، جتنابڑا کاروبار ہو ، اسی حساب سے جرمانے بڑھائے جائیں اور اس مقصدکیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ دودھ پر کڑی نظر رکھی جائے اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، ناقص اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی فیکٹریوں کی مصنوعات کی کسی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹنگ کروائی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں مزید ہدایت کی کہ چیک پوسٹس والے تمام محکمے اپنی چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں ، محکمہ خزانہ اس مقصد کیلئے درکارفنڈز فراہم کرے گا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
لیاقت علی خان کی زیرصدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا سے بشپ آف خیبر پختونخوا ہمفری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت بارے پروپیگنڈا گمراہ کن ..
پشاور،منشیات بحالی مراکز میں زیر علاج مریضوں کو ہفتے میں ایک دن گھر والوں سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ ..
مشیر کھیل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں نوتعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کا اجلاس
گندم کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موبائل ایپ اور مانیٹرنگ سمیت دیگر اقدامات کیے گئے ہیں،ظاہر ..
وزیر پبلک ہیلتھ کاپبلک ہیلتھ انجینئرنگ دفتر ہری پور کا دورہ، تفصیلی معائنہ
پشاور میں پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا دوسرے روز انعقاد
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا دورہ لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی،قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری