خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 14:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔سب سے زیادہ بارش ضلع مہمند غلنئی میں 32ملی میٹر،ایبٹ آباد 28،ڈی آئی خان 23 ملی میٹر ، لنڈی کوتل میں 18،پشاور میں 15اور مردان و نوشہرہ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پشاور میں 15ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بارش کا امکان ہے پشاور،نوشہرہ،مردان، چارسدہ، کرک،وزیرستان، دیر،چترال سمیت بیشتر اضلاع میں بارش جاری ہے۔پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں