کمشنرپشاورکی کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اتوار 28 اپریل 2024 17:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) کمشنرپشاورریاض خان محسود نے ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اورضلع خیبرکے ڈپٹی کمشنرزکوکم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنر پشاو ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ روٹی کے نئے نرخنامے کے جاری ہونے کے بعد اکثراضلاع میں کم وزن روٹی کی فروخت کی شکایات زبان زد عام ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی ناگزیرہے لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان کا قبلہ درست کیا جائے، انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کی دوکانیں سیل کرنے اورنانبائیوں کو زیادہ سے زیادہ عرصے کے لیے جیل منتقل کرنے جبکہ کم وزن اورزیادہ قیمت وصول کرنے والے نانبائیوں پربھاری جرمانے بھی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں