پنڈی گھیب ،ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کا عملہ مکمل طور پر ناکام

ہفتہ 30 اگست 2014 16:36

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کا عملہ مکمل طور پر ناکام ۔ ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کے ہجوم والی جگہ پر ڈیوٹی دینے کی بجائے شہر سے باہر مختلف سڑکوں پر کھڑا ہو کر دیہاڑی لگانے کے چکر میں مصروف رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے پنڈی گھیب شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب میں ٹریفک کے رش ، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنوں کی وجہ سے شہر کی تمام سڑکیں بند رہنا معمول بن گیا۔ جگہ جگہ گاڑیوں اور رکشہ کی غلط پارکنگ کے باعث پیدل چلنے والے لوگ بھی شدید پریشان حال۔ جس کا جہاں دل کرتا ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی غلط پارک کرکے چلتا بنتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار یہ تماشا دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ پنڈی گھیب میں کم سن بچے جن کا ابھی شناختی کارڈ بھی نہیں بنا وہ بھی کھلے عام رکشے ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلا رہے ہیں ۔ ٹریفک پولیس سب کچھ جانتے کے باوجود بھتہ لے کر خاموش ہے۔ جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔ لیکن پنڈی گھیب شہر کی انتظامیہ اس تمام تر صورتحال کو جانتے ہوئے بھی آج تک کوئی ٹریفک کے بہا کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے اور نہ جانے کن سوچوں میں ٹریفک پولیس کے اہلکار گم دیکھائی دیتے ہیں۔

پنڈی گھیب کے عوامی ، سماجی ، کاروباری ، سیاسی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او اسرار عباسی اٹک ، و دیگر اعلی ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سے کرپٹ اور نااہل ٹریفک پولیس عملہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ان کی جگہ ایماندار و دیانتدار ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے حوالے سے یہاں کے عوام کو جو مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں