پنڈی گھیب،نکاسی آب کے نالے گندگی سے اٹ گئے، بارش کی صورت میں گھروں میں نالے کا گندا پانی داخل ہونے کا خطرہ ،عوام شدید پریشان،موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ اعلی حکام سے فوری نوٹس کی اپیل

منگل 6 جنوری 2015 17:39

پنڈی گھیب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) نکاسی آب کے نالے گندگی سے اٹ گئے۔ بارش ہونے کی صورت میں گھروں میں نالے کا گندا پانی داخل ہونے کا خطرہ۔ کئی سالوں تک نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشان۔موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ۔ اعلی حکام سے فوری نوٹس کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے پنڈی گھیب کی طرف سے نکاسی آب کے گندگے نالوں کی صفائی کا کوئی خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں ہیں۔

جس کی وجہ سے نالے گندگی سے اٹے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے محلوں اور شہری آبادی میں موذی بیماریاں اور ڈینگی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔اگر بارش ہونے کی صورت میں گندے نالے کا پانی گھروں میں داخل ہونے کا شدید خطرہ موجود ہے۔ جس سے لوگوں کے گھروں کو نقصاں اور ان کے قیمتی سامان خراب ہو سکتا ہے۔ حکومت کی طرف سے ڈینگی کے خلاف مہم صرف کاغذی کاروائیوں اور بینروں تک محدود رہ گئی ہے۔کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے۔ شہریوں نے کمشنر روالپنڈی ، ڈی سی او اٹک ، صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان ، ایم این اے ملک اعتبار خان اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گندے نالے کو فوری طور پر صاف کروانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں