پنڈی گھیب ، پولیس چوکی کے قریب ڈکیتی ،ڈاکو پوسٹ آفس کے اہلکار کو فائر کر کے ساٹھ لاکھ روپے لیکر فرار،

پوسٹ آفس اہلکار جاں بحق ضلع بھر کے پوسٹ آفس اہلکار سراپا احتجاج

پیر 2 مارچ 2015 19:21

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) پولیس چوکیپنڈی گھیب سے چند گز کے فاصلے پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،ڈاکو پوسٹ آفس کے اہلکار کو فائر کر کے ساٹھ لاکھ روپے لیکر فرار پوسٹ آفس اہلکار جاں بحق ضلع بھر کے پوسٹ آفس اہلکار سراپا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو صبح کے وقت پنڈی گھیب پوسٹ آفس کے اہلکار حامد ،اور جاوید پوسٹ آفس پنڈی گھیب کی کیش مبلغ ساٹھ لاکھ روپے نیشنل بنک پنڈی گھیب سے لے کر نکلے تو اس دوران موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو آگئے اور انہیں گن پوائنٹ پر روک کر انکی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر رقم چھیننے کی کوشش کی اور پوسٹ آفس اہلکار کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائر کر کے حامد کو شدید ذخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے رقم چھین کر فرار ہو گئے اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈویثرنل پوسٹ آفیسر مس نسیم اخترموقع پر پہنچ گئی اس سانحہ پر ضلع اٹک کے تمام پوسٹ آفس ملازمین نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں حامد کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم نہ رکنے والا احتجاج شروع کر دیں گے ملازمین نے کہا کہ ہم سار ا سال لوگوں کی پنشن اور دیگر رقوم جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک پوسٹ آفس سے دوسرے پوسٹ آفس میں منتقل کرتے ہیں اور ہمیں کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی جا تی جبکہ تمام بینکوں کی سیکورٹی کے لیے پولیس کانسٹیبلان کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے تو پھر ہمارے ساتھ یہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں انہوں نے وزیر ڈاکخانہ جات اور پوسٹ ماسٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے تا کہ آئندہ ایسا کوئی واقع رونماء نہ ہو سکے پولیس چوکی پنڈی گھیب نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں