پنڈی گھیب میں گرنے والی آسمانی بجلی نے گھر اجاڑ دیا،نکہ کلاں میں ایک لڑکی جاں بحق ،دو بچیاں زخمی

جمعہ 10 مارچ 2017 13:03

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) پنڈی گھیب میں گرنے والی آسمانی بجلی نے گھر اجاڑ دیا،نکہ کلاں کے رہائشی محمد اختر کی اٹھارہ سالہ بیٹی آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہوگئیں ،تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نکہ کلاں کے رہائشی محمد اختر کی میٹرک پاس بیٹی اور غلام قادر کی پوتی اور بھتیجی اپنے عزیزوں کے گھرمیرا شریف گئی اور کھیتوں میں تھی کہ آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر محمد اختر کی بیٹی موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ غلام قادر کی پوتی اور بھتیجی زخمی ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں