پیرمحل:گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے باپ بیٹے کو لوٹ لیا نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار مقدمہ درج

جمعہ 29 مارچ 2019 20:45

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2019ء) گھر جاتے ہوئے دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے باپ بیٹے کو لوٹ لیا نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کا رہائشی حضورالحق ولد محمد شریف اپنے بیٹے محمد ارسلان کے ہمراہ اپنے رشتہ دار کے گھر اتفاق ٹائون جارہے تھے کہ دوکس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروںنے اسلحہ کی نوک پر باپ بیٹے کو یرغمال بناکر دوعدد موبائل فون نقدی 26ہزارچھین کر فرارہوگئے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں