پشین ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جلسے میں متعدد قرار دادیں پیش ،منظور کر لی گئیں

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پشین میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جلسے میں متعدد قرار دادیں پیش کی گئیںجسے منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پشین کے تاج لالا اسٹیڈیم میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام جلسہ عام منعقد ہوا جس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عبد الرحیم زیارت وال سمیت دیگر قائدین نے قراداد پیش کی گئی کہ ملک بھر میں فام 45 کے تحت انتخاب نتائج مرتب کرکے اعلان کیا جائے ، پاکستان کے تمام ادارے اپنے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں ، ملک کے تمام ادارے عوام کے منتخب کردہ پارلیمنٹ کے تابع ہوں، پارلیمنٹ کو خودمختار اور اداروں کی مداخلت سے پاک کیا جائے،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے راتوں رات دفعہ 144 نافذ کی جس کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان میں بی ایریا میں پولیس بیجھ کر کارکنوں کو روکا گیا ، جلسے میں قرار داد یں پیش کی گئیں کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہمارے مہمانوں اور جلسے پر قدغن لگایا جو قابل قبول نہیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ کا مقابلہ کس سے ہے آج کا جلسہ عدلیہ کی آزادی اور ججز کو ڈرانے کی مذمت کرتی ہے میڈیا کی آزادی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کارکنان کی رہائی اور مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ،یہ جلسہ سیاسی شخصیات کو لاپتہ کرنے کی مذمت کرتی ہے، یہ جلسہ چمن پر لت دھرنے کے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، یہ جلسہ خارجہ ، معاشی پالیسی، رشوت خوری کا خاتمہ اور ملک کی ترقی کا مطالبہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جلسے میں قرار داد یں پیش کی گئیں کہ آج کا جلسہ پشتونوں کے جائز کاروبار کو ختم کرنے کی مذمت کرتی ہے، 2022میں سابق دور حکومت اور نگران حکومت کے دور میں غیر قانونی اقدامات کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جائیں جسے منظور کر لیا گیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں