ایپکا کے صوبائی قائدین ملازمین کے حقوق کی دفاع جاری رکھیں گے ،حافظ محمدعظیم

منگل 29 جنوری 2019 14:06

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا ) ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے ضلعی صدر حافظ محمدعظیم نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تنظیم کے صوبائی صدر دادمحمد بلوچ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے لئے کلرکس اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے انہوںنے کہاکہ ملازمین کی تنخواہیں موجودہ مہنگائی کی تناسب میں ناکافی ہیں جس میں اضافہ ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے صوبے کے تمام ضلعی صدور وجنرل سیکرٹریز سے اپیل کی کہ 16 فروری کے اجلاس میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں کیونکہ ملازمین کی اتحاد اوراتفاق وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں