قلعہ عبداللہ، 23جنوری سے قومی ،سماجی ومعاشی سروے کا انعقاد

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:15

قلعہ عبداللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بی آر ایس پی کے زیراہتمام قومی سماجی ومعاشی سروے کا انعقاد جوکہ 23جنوری سے شروع کیا جائے گا ایریاکوارڈینئٹر تفصیلات کے مطابق چمن بی آر ایس پی کے زیراہتمام قومی سماجی ومعاشی رجڑی سروے کا انعقاد کیا گیا جس کی ابتدا میں سوشل ٹیموں نے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں اس سروے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جوکہ 7جنوری سے شروع کیا گیا تھا اب دوسرے مرحلے میں 23جنوری سے باقائدہ سروے شروع کیا جارہاہے جوکہ ضلع قلعہ عبداللہ میں تمام علاقوں کی رجڑی مکمل کرینگے ۔

(جاری ہے)

یہ سروے 4ماہ تک جاری رہے گا اس کے ساتھ ساتھ تمام تر علاقوں میں آگاہی مہم بھی جاری ہوگی۔ سروے سائنسی بنیادوں پر اور آن لائن سسٹم کے زریعے ہوگا، سروے کے زریعے اقتصادی ،معاشی اور سماجی حالات معلوم کرنے کے بعد مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں