قومی سماجی ومعاشی سروے کا دوسرا مرحلہ 23جنوری سے شروع ہو گا

پیر 21 جنوری 2019 13:59

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بی آر ایس پی کے زیراہتمام قومی سماجی ومعاشی سروے کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 23جنوری سے شروع کیا جائے گاایریاکوارڈینئٹر کے مطابق چمن بی آر ایس پی کے زیراہتمام قومی سماجی ومعاشی رجڑی سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں ابتدا میں سوشل ٹیمیوں نے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں اس سروے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جوکہ 7جنوری سے شروع کیا گیا تھا اب دوسرے مرحلے سے میں 23جنوری سے باقائدہ سروے شروع کیا جارہاہے جوکہ ضلع قلعہ عبداللہ میں تمام علاقوں کی رجڑی مکمل کرینگے یہ سروے 4ماہ تک جاری رہے گا اس کے ساتھ ساتھ تمام تر علاقوں میں آگاہی مہم بھی جاری ہوگی سروے سائنسی بنیادوں پر اور آن لائن سسٹم کے زریعے ہوگا سروے کے زریعے اقتصادی معاشی سماجی حالات معلوم کرنے کے بعد مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی اسی سلسلے میں تمام سیاسی مزہبی انجمن تاجران اساتزہ کرام طلباء اور رضاکار تنظیمیوں سے اپیل کی جاتی ہے کے اس سروے میں شامل تمام ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں